سفرحج کےلیےطبی سہولیات

غیر متعدی امراض(Non communicable Diseases) سے متعلق ضروری ہدایات:

سن سڑوک یعنی لو لگنا (Sunstroke)

  • سورج کی دہکتی گرمی میں زیادہ دیر کھڑے رہنے سے لو لگ سکتی ہے، جس سے جسم کےزیادہ تر نمکیات اور  پانی  نکل جاتے ہیں۔
  • اس سے کمزوری اوربے ہوشی ہو سکتی ہے۔
  • چھتری کااستعمال کریں۔
  • اس سے بچاؤ کے لیے زیادہ دیر سورج میں کھڑے نہ ہوں۔
  • پانی پینے کی مقدار زیادہ کریں،چاہے پیاس نہ لگے۔
  • زیادہ ٹھنڈے پانی سے پرہیزکریں۔

ب۔     دل کے امراض(Heart Diseases)

  • دوائی باقاعدگی سے کھائیں۔
  • ضرورت سے زیادہ اپنے آپ کو نہ تھکائیں۔
  • سینے میں درد کی صورت میں زبان کے نیچے رکھنے والی گولی استعمال کریں۔
  • پوری طرح آرام کریں۔
  • سینے میں غیر معمولی درد ہونے کی صورت میں ہسپتال سے رابطہ کریں۔

ج۔  ذیابیطس  (Diabetes)

  • ذیابیطس کے مریض انسولین کو ٹھنڈی جگہ پہ رکھیں۔
  • انسولین اور شوگر کو قابو میں رکھنے والی ادویات کو وقت پہ باقاعدگی سے استعمال کریں۔
  • کھانے کے اوقات کا خیال کریں اور کھانوں میں زیادہ وقفہ نہ رکھیں۔
  • اپنے آرام کا خیال کریں۔
  • شوگر کو حد سے زیادہ کم نہ ہونے دیں۔
  • جیب میں ہر وقت میٹھی گولی رکھیں۔
  • شوگر کم ہونے کی صورت میں میٹھی گولی چوس لیں۔

ز۔      دمہ کے مریض(Asthma)

  • دوائیاں باقاعدگی سے کھائیں۔ —  ہر وقت اپنے ساتھ انہیلر رکھیں۔
  • آرام کا خیال کریں اور زیادھ ہجوم سے پرہیز کریں۔
  • سینے میں جلن کی صورت میں اینٹی بائیوٹک ساتھ رکھیں۔
  • پانی زیادہ پیئں اور تیز دھوپ میں کم رہیں۔

 س۔  ہائی بلڈ پریشر کے مریض (Hypertension)

  • باقاعدگی سے دوائی کا استعمال کریں۔
  • کھانے میں نمک کی مقدار کم رکھیں۔
  • باقاعدگی سے اپنا بلڈ پریشر(Blood pressure) چیک کروائیں۔

ط:   سانس کے انفیکش (نمونیا) (Respiratory tract infection)

  • سانس کے انفیکشن حج کے موقع پر کافی حجاج کرام کو ہوتے ہیں۔ اس سے بچاؤ کے لیے ہاتھوں کی صفائی کا خیال رکھیں۔
  • چہرے پہ ماسک کا استعمال کریں۔ —   کھانستے وقت منہ پہ ہاتھ رکھیں۔
  • فاصلہ رکھ کے بات کریں۔ —   زیادہ ٹھنڈے پانی سے پرہیزکریں۔
  • اگر ٹی۔بی کی علامات محسوس ہوں جیسے کھانسی کے ساتھ بلغم یاخون، سینے میں درد، کمزوری ، بخار اور رات میں پسینہ آنا تو ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔