زیارتِ مدینہ منورہ

مدینہ شریف سے رخصت: (الوداعیہ دُعا)

آپ مدینہ شریف سے رخصت ہوں تو دو رکعت نفل مسجد نبوی میں ادا کریں اور رسول اﷲﷺ کے روضۂ مبارک پر آئیں۔ اپنے والدین، اقرباء اور دوستوں اور تمام دشمنوں کی ہدایت و مغفرت کے لئے دُعا مانگیں اور جن جن لوگوں نے آپ سے سلام پڑھنے اور دُعا کی درخواست کی تھی اُن سب کے لئے دُعا کریں۔ حضور اکرمﷺ سے رخصتی پر آنسو بہائیں اور یہ دُعا پڑھیں:

اَلّٰلـھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ بِنُوْرِ وَجْھِکَ اَنْ تَغْفِرَلِیْ وَلِجَمِیْعِ اَھْلِ بَیْتِیْط وَاَحِبَّآئِیْ وَلِنَاشِرِ ھٰذِہِ الْاَدْعِیَةِ وَلِوٰلِدَیْهٖ وَلِلْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُؤْمِنٰتِ مَغْفِرَۃً لَّاْ تُغَاْدِرُ ذَنْبًا وَّ تُدْ خِلَنَا الْجَنَّةَ جَمِیْعًا بِغَیْرِ حِسَابٍط اَللـّٰھُمَّ اَعِذْنَا جَمِیْعًا مِّنْ ھَمَزَاتِ الشَّیَاطِیْنِط وَ اَمِتْنَا وَاَمِتْھُمْ مَّعَ الْاِیْمَانِ عَلیٰ مَحَبَّتِکَ وَ مَحَبَّةِ نَبِیِّکَ صَلَّی ﷲُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ وَسُنَّتِهٖط بِرَحْمَتِکَ یَآ اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ ط

ترجمہ:  ‘‘  یا اﷲ! میں دُعا کرتا ہوں تجھ سے بطفیل تیرے نور ذات کے، تو مجھے اور میرے کل خاندان اور سب دوستوں اور ان تمام دُعاؤں کے ناشر اور ان کے والدین اور اہل و عیال، کل مؤمن مردوں اور خواتین کو بخش دے اور ہم سب کو عذاب قبر سے محفوظ رکھیو، اور ایسی بخشش عطا فرما جو کسی گناہ کو باقی نہ چھوڑے اور ہم سب کو بغیر حساب کے جنت میں داخل فرما دے۔ اے اﷲ! ہم سب کو شیطان کے شر سے محفوظ رکھ اور ہم سب کا ایمان کے ساتھ خاتمہ بالخیر کر۔ اے اﷲ اپنی اور اپنے نبی پاک حضرت محمدﷺ کی محبت اور ایمان پر ہمارا خاتمہ فرما۔ اے رحم کرنے والے ہم پر رحم فرما۔’’