سر زمین سعودی عرب

گمشدگی کی صورت میں عام ہدایات

  • رہائش کے حصول کے بعد عمارت کا نمبر ، محل وقوع، شارع اور پورا پتہ اپنے پاس رکھیں تاکہ گم ہونے کی صورت میں آپ اس پتہ پر پہنچ سکیں۔پتہ نہ ہونے کی صورت میں بعض اوقات گروپ کے افراد کئی کئی دن آپس میں نہیں مل پاتے۔ ان کے پاس نہ کوئی کپڑا ہوتا ہے، نہ کھانے پینے کے لئے پیسے۔ ایسی صورت میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور عبادات میں بھی خلل پڑتا ہے۔
  • اگر ساتھیوں سےبچھڑ جائیں یا کسی بھی قسم کی معلومات اور رہنمائی کےلئے دفتر برائے امورِحجاج پاکستان یا اس کے ذیلی دفاتر جن پر پاکستانی پرچم نظر آئے ان سے رجوع کریں۔ وہاں پر موجود سبز رنگ کی جیکٹ اور ٹوپی میں ملبوس معاونین الحجاج آپ کی مدد کریں گے۔
  • کوشش کریں کہ آپ سعودی عرب جاتے ہی اپنے موبائل میں سعودی سم ڈالیں اور ساتھ ہی اپنے ساتھیوں کے سعودی نمبر حاصل کریں، تاکہ گم ہو جانے کی صورت میں ایک دوسرے سے بھی رہنمائی حاصل کر سکیں۔