حادثات سےبچاؤ
سانس جاری کر نے مصنوعی طریقے
(الف) منہ سے منہ ملا کر:
- منہ سے منہ ملا کر زخمی کے سر کو پیچھے سرکادیں اس کی ٹھوڑی اوپر رکھیں۔
- مریض کے جبڑے کو اس طرح دبائیں کہ اس کا منہ کھل جائے۔
- اپنا منہ پورا کھولیں اور مریض کے منہ پر مضبوطی سے رکھ دیں اس طرح کے نتھوکو چٹکی سے بند کردیں۔
- منہ کے ذریعے زور سے پھونک ماریں۔
- اپنے منہ کو تھوڑی دیر کے لئے ہٹائیں۔
- سانس پھوکنے کا یہ عمل مسلسل جاری رکھیں تاکہ وقیتکہ مریض کا سانس جاری ہو جائے۔
(ب)شیفر کا طریقہ
- مریض کو پیٹ کے بل لٹا دیں اور اس کی کمر کے ساتھ دوزانو ہو کر بیٹھ جائیں۔
- دونوں ہاتھوں سے مریض کے کمر کے نیچے حصے پر تین سیکنڈ تک دبائو ڈالیں اور دو سیکنڈ کے لئے دبائو چھوڑ دیں۔
- یہ عمل جاری رکھیں تاوقیتکہ مریض کا سانس بحال ہو جائے۔