حادثات سےبچاؤ

آگ سے بچاؤ

آگ لگنے کے بنیادی اسباب اور ان سے بچاؤکا طریقہ ذیل میں بیان کیا گیا ہے:

  • بجلی کا شارٹ سرکٹ
  • بجلی کے تاروں کے کنکشن ڈھیلے نہ ہونے دیں۔
  • ایک پوائنٹ میں ایک وقت میں ایک سے زائد بجلی کے آلات استعمال نہ کریں ورنہ تاریں گرم ہو کر آگ پکڑ سکتی ہیں۔
  • بجلی کی استری سے بھی آگ لگ سکتی ہے ، اس کے استعمال میں احتیاط برتیں ۔ گرم استری چھوڑ کر نہ جائیں جو کپڑے پر گر کر آگ کا باعث بن سکتی ہے۔
  • رہائشی مقامات اور خیمے کے اندر اور باہر معقول صفائی رکھیں ۔ کوڑا کرکٹ کوڑا دان میں ڈالیں۔بکھرے ہوئے کاغذات اور کپڑے آ گ کو دعوت دیتے  ہیں۔
  • خیمے کے اندر کھانا نہ  پکائیں۔
  • سوتے وقت بستر میں لیٹ کر سگریٹ نہ پیئں۔
  • جلتے ہوئے سگریٹ کو بے احتیاطی سے نہ پھینکیں بلکہ اس کو بجھا کر راکھ دان میں ڈالیں۔
  • ماچس کو بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں۔
  • گیس کے سلنڈر کو ہمیشہ سیدھا رکھیں۔
  • گیس سلنڈر اور اس کی ٹیوب کو حرارت سے بچا کر رکھیں۔
  • گیس سلنڈر جب استعمال میں نہ ہو ٗ والو ٗ کو مضبوطی سے بند رکھیں۔
  • گیس سلنڈر کو چولہے سے کم از کم چھ میٹر کے فاصلے پر کھیں۔
  • اگر سلنڈر سے گیس نکل رہی ہے تو صابن کے پانی سے چیک کریں آ گ کے  ذریعے کبھی  بھی چیک نہ کریں۔
  • گیس کا چولہا یا ہیٹر استعمال کرتے وقت گیس کے خارج ہونے پر دھیان رکھیں اس سے گیس جمع ہو کر دھماکہ ہونے کا خطرہ ہے ۔ اگر کمرے میں گیس کی بو محسوس کریں تو پردوں اور کھڑکیوں کو کھول دیں اور ارد گرد کے لوگوں کو ہوشیار کریں۔
  • آگ لگنے کی صورت میں مدد کے لئے پکار یں۔
  • پانی یا ریت آگ کے منبع پر ڈالیں۔
  • آگ کو قریب سے قریب تر ہو کر بجھائیں۔
  • آگ کے قرب و جوار سے جلنے والی اشیاء ہٹائیں۔
  • بجلی کی آگ ہوتو سوئچ بند کر دیں۔
  • تیل کی آگ کو ریت سے بجھائیں ۔ پانی سے بجھانے کی کوشش نہ کریں۔
  • اگر کہیں آگ بے قابو ہو تو فورا پہلے سے دیئے گئے ہنگامی نمبرپر ٹیلی فون کریں۔
  • اگر دوسرے کے کپڑوں میں آگ لگ جائے تو کمبل یا کوٹ وغیرہ میں لپیٹ کر زبر دستی گرا دیں اور تھپکیوں سے آگ بجھائیں اس پر پانی ہر گز نہ ڈالیں۔
  • اگر اپنے کپڑوں کو آگ لگ جائے تو فورا ہاتھوں سے چہرے کو ڈھانپ لیں اور زمین پر لوٹنا شروع کر دیں اور مدد کے لئے پکاریں۔
  • دھویں والے کمرے سے بے ہوش آدمی کو نکالنے کے لیےفرش پر رینگ کر کمرے میں داخل ہوں اور اس کے دونوں ہاتھ باندھ کر اپنی گردن میں ڈالیں اور گھیسٹ کر باہر لے جائیں۔