سفرحج کےلیےطبی سہولیات

ہسپتال/طبی مراکز

عازمینِ حج کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات میسر کرنے کے لئے نہ صرف حکومتِ پاکستان بلکہ سعودی حکومت بھی وسیع انتظامات کرتی ہے۔ اس مقصد کے لئے  تمام طبی مراکز اور ہسپتالوں میں مفت سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔  

مکہ مکرمہ  میں حجاج کی سہولت کے لئے  کئی سعودی ہسپتال اور 75 طبی مراکز بنائے گئے ہیں اس کے علاوہ حکومت پاکستان کا میڈیکل حج مشن عازمینِ حج کے لئے  ایک بڑا ہسپتال بھی قائم کرتا ہے جہاں ہر قسم کی سہولت موجود ہوتی ہے اس کے علاوہ مختلف بلڈنگز میں ڈسپنسریاں بھی بنائی جاتی ہیں جہاں ماہر ڈاکٹرز اور کوالیفائیڈ عملہ ہر وقت موجود ہوتا ہے جن کی نشاندہی تمام بلڈ نگز میں کر دی جاتی ہے ۔شدید ایمرجنسی کی صورت میں بلڈنگ میں موجود معاون یا چوکیدار کی مدد سے سعودی ہلالِ احمر کی ایمبولینس بلانے کے لئے 997 پر رابطہ کریں۔

دوران حج ان مقامات مقدسہ پر صرف سعودی حکومت طبی مراکز اور ہسپتال قائم کرتی ہے کسی اور حکومت کو طبی سہولیات مہیا کرنے کی اجازت نہیں ہوتی منی میں 6 بڑے ہسپتال اور 44  طبی مراکز قائم کئے جاتے ہیں جن کی نشاندہی مختلف سڑکوں پر بورڈ لگا کر کی جاتی ہے لہذا عازمینِ حج کو طبی سہولیات کے لئے  اپنی رہائش گاہوں سے زیادہ دور نہیں جانا پڑتا ۔یہاں تمام سہولیات مفت فراہم کی جاتی ہیں منی میں بڑے ہسپتال مندرجہ ذیل ہیں:

نمبر شمار

نام ہسپتال

مقام

1

مستشفی الطواری

مسجد خیف کے پاس

2

مستشفی الواردی

زون 6 میں سڑک نمبر616 پر

3

مستشفی الجديد

زون 2 میں سڑک نمبر202 پر

4

مستشفی القوات المسلح

زون 7 میں طریق 44  القصر الملکی پر

5

مستشفی منیٰ الجسر

کبری عبدالعزیز کے قریب

6

مستشفی الحرس الوطنی

طریق 44 القصر الملکی پر کبری عبدالعزیز کے قریب