مشاعر مقدسہ کا تعارف

مکتب نمبر


منیٰ میں عازمینِ حج کے خیموں کو مختلف مکا تب میں تقسیم کیا جاتا ہے اور ہر مکتب کو ایک نمبر الاٹ کیا جاتا ہے ۔ جنوب ایشیائی ممالک کے مکاتب منیٰ کے ایک ہی حصے میں ہوتے ہیں ۔ کچھ مکاتب صرف پاکستانی حجاج کے لئے مخصوص ہوتے ہیں ۔ جبکہ کچھ مکا تب میں پاکستان کے ساتھ دوسرے ایشیائی ممالک کے عازمینِ حج کے مشترک خیمے بھی ہوتے ہیں ۔ مکاتب کے سلسلے میں چند اہم نکات مندرجہ ذیل ہیں :

ضمنیٰ کے اندر مکا تب کی جگہ کسی خاص ترتیب سے الاٹ نہیں کی جاتی لہٰذا ممکن ہے کہ مکتب نمبر1کے ساتھ مکتب نمبر13اور پھر مکتب نمبر28موجود ہو ۔ پاکستانی مکا تب کے بڑے گیٹ کے سامنے مکتب نمبر کے بورڈ آویزاں کیے جاتے ہیں اور پاکستانی پرچم بھی لگائے جاتے ہیں ۔ مکتب کے مین گیٹ کے ساتھ پول نمبرکا بورڈ بھی لگا ہوتا ہے ۔

ضعازمینِ حج سے گزارش ہے کہ جب 8ذی الحجہ کو مکتب کے ذمہ داران آپ کو پہلی بار اپنے مکتب میں لے جائیں تو اپنے مکتب کا محلِ وقوع اچھی طرح سمجھ لیں کہ یہ کس سڑک پر واقع ہے اور اس کا پول نمبر کیا ہے تاکہ جب بھی مکتب سے باہر جانا ہو تو آسانی سے واپس آسکیں ۔

ضمکتب میں رہائش کے دوران مکتب کا جاری کردہ کارڈ ہمیشہ اپنے پاس رکھیں جوکہ مکتب میں داخلے کے وقت سیکورٹی پر مامورافراد کو دکھا کر ہی آپ اندر جاسکیں گے ۔ مکتب کے اندر وضوخانے بنے ہوئے ہوتے ہیں اور نماز کے اوقات سے پہلے عموماً وہاں رش زیادہ ہو جاتی ہے ۔ لہٰذاوضو کے لئے ایسے اوقات کا چناءو کریں جب نسبتاً بھیڑ کم ہو ۔ عموماً نمازوں کے

بعدکے اوقات میں وضو خانوں پررش کم ہوتی ہے ۔ وضوخانوں میں لگی پانی کی ٹونٹی کا ہینڈل آرام سے کھولیں ورنہ پانی زیادہ پریشر سے باہرآئے گا اور حمام کے فرش سے لگنے کے بعد چھینٹیں آپ کے کپڑوں پر بھی پڑ سکتی ہیں