سر زمین سعودی عرب

سعودی عرب

عرب ریاست ہے اس کا رقبہ تقریباً 2,150,000 مربع  کلومیٹر ہے  اور اسکی آبادی تقریباً 28.75 ملین ہے۔ اس کے شمال میں اردن اور عراق ، شمال مشرق میں کویت ، مشرق میں قطر ، بحرین اور عرب امارات ، جنوب مشرق میں عمان اور جنوب میں یمن واقع ہیں۔  یہ واحد ملک ہے جو بحیرہ احمر اور خلیج فارس کے دو ساحلوں پر واقع ہے۔ حضرت محمد ﷺ کی پیدائش سعودی عرب مکہ مکرمہ    میں  ہوئی تھی۔ سلطنت سعودی عربیہ 1932 ء  میں قائم ہوئی۔ اسلام کے دو مقدس ترین مقامات یعنی مسجد 

       الحرام مکہ معظمہ میں اور مسجدنبوی ﷺ مدینہ منورہ میں واقع ہیں۔ سعودی عرب دنیا کا دوسرا بڑا تیل پیدا

کرنے والا ملک ہے اور تیل کی سب سے زیادہ برآمد یہاں سے ہوتی ہے۔ اس ملک کے قوانین شریعت کے مطابق ہیں اور اسلامی اخلاقی اقدار  کی پابندی کی جاتی ہے۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز اٰل سعو د اس کے حکمران ہیں۔ پاکستان کے ساتھ شروع سے اسکے تعلقات برادرانہ رہے ہیں اور کئی مشکل مواقع پر سعودی عرب نے پاکستان کی بھرپور مدد کی ہے۔

‘‘جدہ’’ مغربی سعودی عرب میں بحیرہ احمر کے کنارے واقع ایک شہر اور بندرگاہ ہے جو ریاض کے بعد سعودی عرب کا دوسرا بڑا شہر ہے۔ جدہ حجِ بیت اللہ کرنے والے عازمین کی مکہ مکرمہ روانگی کے لیے داخلی راستہ فراہم کرتا ہے اور زیادہ تر عازمینِ حج کے ہوائی جہاز اسی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترتے ہیں۔