سر زمین سعودی عرب

بلڈنگ میں لفٹ کا استعمال

عازمینِ حج کے لئے  مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں کرائے پر لی جانے والی عمارتیں کئی منزلہ ہوتی ہیں اورہر منزل پر جانے کے لئے  لفٹ کا انتظام موجود ہوتا ہے، لیکن نماز کے اوقات میں لفٹ پر بِھیڑ بڑھ جاتی ہے لہٰذا پریشانی   سے بچنے کے لئے  عازمینِ حج کو چاہیے کہ وہ وقت سے پہلے ہی تیار ہو کراپنے کمروں سے نکلیں اور لفٹ پر نماز کے وقت بھیڑ سے بچیں۔ لفٹ میں سوار ہوتے وقت پہلے لفٹ سے اترنے والے حجاج کو اس سے باہر آنے کا موقع دیں اور پھر لفٹ میں سوار ہوں۔ جس بھی منزل پر جانا مقصود ہولفٹ میں سوار ہونے کے بعد مطلوبہ منزل کا بٹن دبائیں، لفٹ کے اس منزل پر رکنے کے بعد دروازہ کھلنے کا انتظارکریں اور آرام سے اُتر جائیں۔ اپنے کمروں سے نیچے آنے کے لئے  رش کے اوقات میں اگر سیڑھیاں استعمال کرنے کی قدرت رکھتے ہیں تو ضرور کریں۔