سر زمین سعودی عرب

طہارت کیلئے بیت الخلاء

طہارت کیلئے بیت الخلاء ( اسے عربی میں دورۃالمیاہ کہا جاتا ہے) باب الملک عبدالعزیز اور باب الملک فہد کی طرف مسجد سے تھوڑے دُور بنائے گئے ہیں جو کہ دو منزلہ ہیں۔ اسی طرح مروہ کے باہر اور اجیاد روڈ کی طرف بھی کثرت سے بیت الخلاء موجود ہیں۔ عموماً دیکھا گیا ہے کہ عازمینِ حج داخل ہوتے ہی شروع کے بیت الخلاء کے سامنے بھیڑ بنا لیتے ہیں جبکہ اس کے بعد والے یا نچلی منزل والے بیت الخلاء خالی موجو د ہوتے ہیں۔