عمرہ کا طریقہ

افعالِ عمرہ

عمرہ کےدرج  ذیل اہم افعال  ہیں :

            1- احرام             2- طواف                       3- سعی       4- حلق یا قصر

احرام اور طواف  فرائض ہیں،    جبکہ طواف کے بعد سعی اور حلق یا قصر کرنا واجب ہے۔

احرام: احرام باندھنے کی تفصیل گزر چکی ہے۔

طواف:         طواف کے دو فرائض ہیں:

  1. نیت          چار چکر فرض ہیں  اور باقی تین واجب ہیں، کل سات چکر ہیں۔

طواف کے واجبات درج  ذیل ہیں:

  1. طہارت یعنی بے وضو نہ ہو اور حیض ونفاس اور جنابت سے پاک ہو
  2. ستر ڈھانپنا            
  3. پیدل چلنا (اس کے لیے جو پیدل چلنے پر قادر ہو)
  4. دورانِ طواف کعبہ کا بائیں طرف ہونا
  5. حطیم کے باہر سے چکر لگانا     سات چکر پورے کرنا               
  6. طواف کے بعد دو رکعت نماز واجب الطواف پڑھنا

طواف کی سنتیں  درج ذیل ہیں:

  1. اضطباع (احرام میں دایاں بازو اورکندھا کھلا رکھنا)
  2. پہلے تین چکروں میں رمل کرنا (یعنی اکڑ کر چلنا) اور آخری چار چکروں میں رمل نہ کرنا۔
  3. حجر اسود کے سامنے سے شروع کرنا                 رکن یمانی کا  چھونا
  4. حجر اسود کا استلام ۔ 6.    بیت اللہ شریف کی طرف نہ دیکھنا
  5. رکن یمانی اور رکنِ حجر اسود کے درمیان درج ذیل دُعا پڑھنا:

رَبَّنَآ اٰتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَۃً وَّ فِی الْاٰخِرَۃِ حَسَنَۃً وَّقِنَا عَذَابَ النَّارِط

"اے اللہ ہمیں دنیا میں بھی بھلائی عطا فرما اور آخرت میں بھی اور ہمیں دوزخ کے عذاب سے بچا"