عمرہ کا طریقہ

حلق یاقصر

طواف اور سعی کے بعد احرام سے حلال ہونے کے لیے مردوں کا بال منڈوانا یا پورے سر کے بال ایک انگلی کے پور کے برابر کتروانا واجب ہے، لیکن سر منڈوانا افضل ہے۔ خواتین کیلئے سر منڈوانا جائز نہیں بلکہ وہ انگلی کے  ایک پوریا انچ  یا اس سے کچھ زیادہ سارے یا کم از کم چوتھائی بالوں کی چٹیا پکڑ کر  کٹوائیں،  توحالت احرام سے نکلنے کے لیے کافی ہے۔ 

نوٹ:     مرد حضرات حجام کی دوکانوں پر جاکر حلق یا قصر کروائیں ۔

اس کے بعد اگر ہو سکے تو دو نفل مسجدِ الحرام میں کسی بھی جگہ پڑھ لیں،  مروہ پر نفل پڑھنا مکروہ ہے۔ اب آپ کا عمرہ مکمل ہو گیا اور اس کے ساتھ ہی آپ احرام اور احرام کی پابندیوں سے فارغ ہو گئے،لیکن حدود حرم کی پابندیاں لاگو رہیں گی۔ آپ نہا دھو کر سلے ہوئے کپڑے پہن سکتے ہیں اور اب 8ذی الحجہ کو مکہ مکرمہ سے منیٰ روانگی کیلئے حج کا احرام باندھنے کی ضرورت ہو گی۔ مناسب ہوگا کہ عمرہ  مکمل ہونےکے بعدآپ حرم میں لگی  گھڑیوں سےنمازوں کے اوقات نوٹ کریں اورنماز کے لیئے وقت پرحرم پہنچنے کی کو شش کریں۔ اپنی خیریت کی اطلاع پاکستان میں اپنے اہل خانہ کو دیں۔ مکتب کا ٹیلیفون نمبر کارڈ پر درج ہے۔ اپنے اہل خانہ کو اس کی بھی آگاہی دیں تاکہ کسی ایمرجنسی کی صورت میں پاکستان سے رابطہ ممکن ہوسکے۔