حج کا طریقہ

حج کی نیت

اَللـّٰھُمَّ اِنِّیْ اُرِیْدُ الْحَجَّ فَیَسِّرْہُ لِیْ وَتَقَبَّلْهُ مِنِّی وَاَعِنِّی عَلَیْهِ وَ بَارِکْ لِی فِیْهِ نَوَیْتُ الْحَجَّ وَاَحْرَمْتُ بِهٖ لِلّٰہِ تَعَالٰی

‘‘  اے اللہ میں حج کی نیت کرتا ہوں ، پس اس کو میرے لئے آسان کر دے اور مجھ سے قبول کر لے اور اس میں میری مدد فرما۔  اور اس میں میرے لئے برکت ڈال دے۔  نیت کی میں نے  حج کی اور احرام باندھا   اللہ تعالیٰ کے لئے۔’’

یا        لَبَّيْكَ بِحَجَّةٍ

‘‘اے اللہ میں حج کے لیے حاضر ہوں’’

اس کے فوراً بعد خواتین آہستہ جبکہ مرد حضرات قدرے بلند آواز سے تین مرتبہ تلبیہ کہیں ، آہستہ آواز سے درود شریف پڑھیں اور دُعا  بھی مانگیں ، اب آپ پر ایک دفعہ پھر احرام کی تمام پابندیاں لازم ہو گئیں۔