مشاعر مقدسہ کا تعارف

منیٰ سے مختلف مقامات کے فاصلے

مسجدحرام کا منیٰ سے فاصلہ تقریباً  6 کلومیٹر ہے اور پیدل چلنے والوں کے لئے ان مقامات  کے درمیان ایک سایہ دار سڑک بنائی گئی ہے جبکہ دونوں کناروں پرتھوڑے تھوڑے وقفے  پرپینے کے ٹھنڈے  پانی کے کولر نصب کئے گئے ہیں۔

            وادی منیٰ سے میدان عرفات کا فاصلہ تقریباً 14 کلومیٹر ہے اور یہاں بھی پیدل چلنے والوں کی سہولت کے لئے علیحدہ وسیع سڑکیں بنائی گئی ہیں ۔ بسوں اور دیگر ٹریفک کیلئے کئی علیحدہ سڑکیں ہیں جن پر یوم عرفہ (9ذو الحجہ) کو اتنا زیادہ رش ہوتا ہے کہ تل دھرنے کی جگہ نہیں ملتی۔

            منیٰ سے مزدلفہ کے مختلف حصے تقریباً 4 کلومیٹر کے فاصلے پر ہیں ۔ منیٰ سے عرفات جانے والے تمام راستے مزدلفہ سے ہی گزرتے ہیں ۔ حجاج ِکرام کو یہ سفر 10ذی الحجہ کو کرنا ہوتا ہے اور اسے پیدل طے کرنا  دوسرے ذرائع کی نسبت زیادہ سہل ہوتا ہے۔ میدانِ عرفات سے مزدلفہ کا فاصلہ تقریباً 9کلومیٹر ہے۔