مشاعر مقدسہ کا تعارف

منیٰ کے زون

زون کو عربی زبان میں منطقہ کہا جاتا ہے اور منیٰ کی وادی کو 9مختلف زون میں تقسیم کیا گیا ہے۔ زون 1تا7منیٰ جبکہ ذون8اور 9مزدلفہ میں ہیں ۔ زون ایک جمرات کی طرف ہے اور یوں ان کے نمبر مزدلفہ کی طرف بڑھتے چلے جاتے ہیں۔منیٰ میں عازمینِ حج کے رہائشی خیمے زون 7تک جاتے ہیں جو کہ کبری فیصل کے بالکل قریب واقع ہے۔ ہر زون کی نشاندہی کے لئے اونچے پول پر پیلے رنگ کے بورڈ لگادیئے گئے ہیں اور ان پر سیاہ رنگ سے زون نمبر لکھ دیئے گئے ہیں۔ زون کی نشاندہی وہاں موجودچھوٹی سڑکوں سے بھی ہوتی ہے۔ جیسے شارع511زون5کی 11نمبر سڑک ہے اور اس طرح شارع 219زون2 کی19 نمبر سڑک ہے۔ پاکستانی حجاج کے خیمے عموماًزون2،4،5،6اور7میں ہوتے ہیں۔