مشاعر مقدسہ کا تعارف

میدانِ عرفات کا تعارف

عرفات کا میدان مکہ مکرمہ سے مشرق میں حدود حرم سے باہر واقع ہے اس میدان کی لمبائی چار کلو میٹر اور چوڑائی کہیں تین تو کہیں چار کلو میٹر تک ہے یہاں عازمینِ حج  کو سایہ فراہم کرنے کے لئے بے شمار درخت بھی لگائے گئے ہیں اسی میدان میں‘‘ جبل الرحمہ ’’نامی پہاڑی موجود ہے جہاں حضور ﷺ نے خطبہ ‘‘حجتہ الوداع ’’ ارشاد فرمایا تھا ۔یہاں کی بڑی مسجد کا نام مسجد نمرہ ہے جہاں حج کا خطبہ پڑھا جاتا ہے یہاں پر ٹرین کے تین اسٹیشن ہیں اس میدان میں 9 ذو الحجہ کو حاضر ہو کر دعائیں کرنا حج  کا رکن اعظم ہے۔