حج کا طریقہ

مزدلفہ کیلئے روانگی

9ذو الحجہ کوغروبِ آفتاب کے بعدنمازِ مغرب پڑھے بغیر پیدل، بس یا ٹرین  کے ذریعےمیدان عرفات  سے مزدلفہ کیلئے روانگی شروع ہوتی ہے۔مغرب کی نماز عرفات میں نہیں پڑھنی خواہ روانگی میں دیر ہو جائے۔

 

مزدلفہ میں قیام (واجب):

مزدلفہ پہنچ کر مغرب اور عشاء کی نمازیں عشاءکے وقت  میں اکٹھی کر کے پڑھنی ہیں۔   جس وقت بھی مزدلفہ پہنچیں اطمینان سے نمازیں ادا کریں اور مزدلفہ کی رات آرام کریں، یہی مسنون ہے۔ رمی کیلئے مٹر کے دانوں کے برابر کم از کم 70کنکریاں اکٹھی کر لیں۔ (10ذی الحجہ کیلئے 7کنکریاں، 11اور 12ذی الحجہ کیلئے 21, 21اور اگر 13ذی الحجہ کو بھی رمی کرنی ہے تو مزید 21کنکریاں)۔10ذی الحجہ کو صبح فجرکی نماز کے بعد، کچھ دیر قبلہ رُو کھڑے ہو کر دُعائیں مانگنا وقوفِ مزدلفہ کہلاتا ہے۔