سفرحج کےلیےطبی سہولیات
طبّی کٹ(Medical kit)
طبی کٹ عازمین حج کے پاس ہونا ضروری ہے۔ اس میں ادویات دو طرح کی ہونی چاہیں۔
۱۔ دائمی بیماریوں کی ادویات
- ہائی بلڈپریشرHypertension)) اور دل کے امراض کی ادویات۔
- ذیابیطس(Diabetes) کے مریضوں کی انسولین(Insulin) کے انجکشن اور شوگر کو قابو میں رکھنے والی ادویات۔
- دمے(Asthma) کے مریضوں کے انہیلر (Inhaler)۔
- تمام ادویات ڈاکٹر کے مشورہ سے مناسب مقدار میں سفر سے پہلے لیں۔
ب۔ عام علامات کے علاج کے لئے ادویات
- او آر ایس(ORS) جیسے نمکول جوعازمین حج کو سن سٹر وک (لو لگنے) اورشدید اسہال (Diarrhea) میں پانی کے جسم سے زیادہ نکل جانے کے بعد ضروری ہوتے ہیں۔
- بخار اور درد دور کرنے کی ادویات۔
- جلنے(Burn) کی تکلیف اور داغ دور کرنے کا مرہم۔
- معدے کی تیزابیت کو کم کرنے کی ادویات۔
- پٹی، روئی اور سنی پلاسٹ(Saniplast)۔