زیارتِ مدینہ منورہ

مسجد غمامہ

مسجد نبوی کے باب السلام سے باہر آ ئیں تو جنوب مغربی جانب تقریباً  پندرہ سو فٹ کے فاصلے پر چار دیواری کے باہر یہ مسجد واقع ہے۔ حضور اقدس ﷺ نے یہاں 2 ھ میں پہلی دفعہ عیدین کی نماز ادا فرمائی اور نویں صدی ہجری تک عیدین کی نمازیں یہاں پڑھی جاتی رہیں۔  اس کو مسجد ِمصلّے بھی کہتے ہیں ۔ آپ ﷺ نے اس جگہ نمازِ استسقاء بھی پڑھائی تھی اسی وقت بادل نمودار ہوئے اور بارش شروع ہو گئی، اس لئے  اس کو مسجد غمامہ ( بادل ) بھی کہتے ہیں ۔ یہ مسجد اب بند رہتی ہے کیونکہ موجودہ مسجد نبوی کی تعمیر نو کے بعد یہ مسجد نبوی سے بہت قریب ہو گئی ہے اس لئے  یہاں نماز نہیں ہوتی ۔ اس کو حضور ِ پاک ﷺ کی یادگار کے طور پر محفوظ کر لیا گیا ہے ۔